سپین :معروف یوٹیوبرز پر اشتہاری قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانے

سپین :معروف یوٹیوبرز پر اشتہاری  قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانے

میڈرڈ(اے ایف پی)سپین نے تجارتی مواد واضح نہ کرنے پر معروف یوٹیوبرز پر جرمانے عائد کر دئیے ۔

مسابقتی نگران ادارے کے مطابق یوٹیوبر ابائی لانو، جوردی وائلڈ اور ناچٹر کو اشتہارات کی شناخت، کم عمر افراد کے تحفظ اور ادویات کے فروغ سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی پر 710 سے 1779 یورو تک جرمانے کیے گئے ۔ حکام نے کہا کہ صارفین کو آسانی سے معلوم ہونا چاہیے کہ کون سا مواد تجارتی نوعیت کا ہے ،اشتہار کو عام مواد سے الگ واضح کیا جانا ضروری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...