روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملے ،10 افراد ہلاک
کیف،ماسکو(اے ایف پی)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں تازہ حملوں کے دوران جمعرات کو دونوں ممالک میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔
کیف،ماسکو(اے ایف پی)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں تازہ حملوں کے دوران جمعرات کو دونوں ممالک میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملے میں مشرقی شہر پاولوگراڈ میں 6 افراد مارے گئے جبکہ 19 زخمی ہوئے ۔ دوسری جانب روسی حکام نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی ڈرون حملوں میں وورونیز، کریمیا اور بیلگورود میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ادھر بحیرہ اسود میں یوکرین جانے والے ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک ملاح رومانیہ کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments