ایران نے عراق کے ذریعے جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی:امریکی اخبار

ایران نے عراق کے ذریعے  جنگ بندی کی امریکی تجویز  مسترد کر دی:امریکی اخبار

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے عراق کے ذریعے پیش کی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے عراقی وزیرِاعظم علی الزیدی کے ذریعے پیش کی گئی تجویز مسترد کی، عراقی وزیرِاعظم حالیہ دورئہ واشنگٹن کے بعد تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔امریکی اخبار کے مطابق امریکا کی جانب سے جنگ بندی پیشکش کی مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں جبکہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی قابلِ قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس میں آبنائے ہُرمز کے کنٹرول کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ علی الزیدی نے واشنگٹن دورے کے حوالے سے اپنے خیالات اور تاثرات سے آگاہ کیا تھا لیکن ایران اور امریکا کے درمیان پہلے ہی کافی ثالث موجود ہیں، مسئلہ پیغامات پہنچانے کا نہیں بلکہ غیرمنطقی، لالچی اور دوسروں پر کنٹرول کرنے والے امریکی رویے کا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...