مالی کے سابق انٹیلی جنس سربراہ کو حکومت کیخلاف سازش کے الزام میں 15 سال قید

مالی کے سابق انٹیلی جنس سربراہ  کو حکومت کیخلاف سازش کے  الزام میں 15 سال قید

باماکو (اے ایف پی)مالی کی ایک عدالت نے ملک کے سابق سربراہ داخلی انٹیلی جنس کرنل کاسوم گوئیتا کو حکومت کے خلاف سازش کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنا دی۔

کرنل کاسوم گوئیتا پر الزام تھا کہ انہوں نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش اور ریاستی اداروں کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی۔ تاہم انہوں نے مقدمے کے  دوران تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے حکمران فوجی قیادت پر بدعنوانی، سرکاری فنڈز میں خوردبرد اور اپنے اوپر تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے ۔کاسوم گوئیتا ان فوجی افسروں میں شامل تھے جنہوں نے اگست 2020 میں منتخب صدر ابراہیم بوبکر کیتا کی حکومت کا تختہ الٹنے والی فوجی بغاوت میں حصہ لیا تھا، جس کی قیادت کرنل عاصمی گوئیتا نے کی تھی۔ دونوں کا خاندانی نام ایک ہونے کے باوجود ان کے درمیان کوئی خاندانی تعلق نہیں ۔استغاثہ نے کاسوم گوئیتا اور دیگر پانچ ملزموں کے لیے 20، 20 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ مقدمے میں نامزد تمام چھ ملزموں نے الزامات کی تردید کی تاہم عدالت نے انہیں سات سے 15 سال تک قید کی مختلف سزائیں سنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...