نیویارک :چاقو سے حملوں میں 2افراد زخمی، ملزم گرفتار
نیویارک (اے ایف پی)نیویارک میں ایک شخص نے الگ الگ حملوں میں دو افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حملوں کے دوران \"اللہ اکبر\"کے الفاظ بلند کر رہا تھا۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔نیویارک پولیس نے 51سالہ ملزم راؤل مورالس کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک ایشیائی نژاد اور ایک یہودی مرد شامل ہیں۔ متاثرین اور عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق ملزم نے دونوں حملوں کے دوران \"اللہ اکبر\" کا نعرہ لگایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور حملوں کے محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم کی ذہنی صحت بھی اس واقعے میں ایک ممکنہ عنصر ہو سکتی ہے ، ایسے واقعات کی شہر میں کوئی گنجائش نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments