مغربی بنگال،بی ایس ایف اہلکار کی فائرنگ سے دو ساتھی ہلاک
کولکتہ(اے پی پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے بی ایس ایف سیکٹر ہیڈکوارٹرمیں فائرنگ کر کے دو ساتھی اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کر دیا۔
بی ایس ایف اہلکار کی مالدا ضلع میں بی ایس ایف کے 17 میل سیکٹر ہیڈکوارٹر میں فائرنگ سے 71ویں بٹالین کے دو اہلکاروں 51 سالہ اجے کمار سنگھ اور 37 سالہ امباداس سریش درگو ہلاک جبکہ وکاس ورمہ شدید زخمی ہو گیا۔ملزم کی شناخت چھتیس گڑھ کے رہائشی شیوم مشرا کے طور پر ہوئی ۔ اسے واقعے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments