فی الحال تیل کی فراہمی میں کمی کا مسئلہ نہیں:یورپی یونین
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کے آئل کوآرڈینیشن گروپ نے جمعے کو کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث توانائی کی منڈی پر دباؤ کے باوجود فی الحال خام تیل اور ریفائن شدہ تیل کی مصنوعات کی فراہمی میں کسی کمی کا مسئلہ نظر نہیں آ رہا۔
یہ مشاورتی گروپ، جس میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے نمائندے شامل ہیں، تیل کے ذخائر اور سپلائی نیٹ ورک کی سلامتی کی نگرانی کرتا ہے ۔اور بحران کے وقت مختلف ممالک کے اقدامات اور ردِعمل میں ہم آہنگی پیدا کرتا ہے ۔موجودہ صورتحال میں تیل کی عالمی منڈی کا جائزہ لینے کے لیے یورپی یونین کے آئل کوآرڈینیشن گروپ کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments