جھگڑے کے باعث برطانوی طیارے کی 30منٹ بعد واپسی

جھگڑے کے باعث برطانوی طیارے کی 30منٹ بعد واپسی

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی کے باعث برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ کی ایک پرواز کو اسپین میں اسی ہوائی اڈے پر واپس اترنا پڑا جہاں سے اس نے اڑان بھری تھی،

 اور وہ اپنا سفر مکمل نہ کر سکی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارے میں سوار تقریباً 10 مسافروں کے درمیان ایک بڑا جھگڑا شروع ہو گیا۔ یہ پرواز ہسپانوی جزائر سے ایک جزیرے کے تینیرائف جنوبی ہوائی اڈے سے لیورپول کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول اتھارٹی کے مطابق پرواز (EZY3352) کے کپتان نے طیارے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے پر واپسی کا فیصلہ کیا۔ دوبارہ لینڈنگ پر جھگڑا کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایزی جیٹ ایئر لائن نے بھی واقعے کی تصدیق کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...