’’صدی کی طلاق‘‘:خاتون کو 178 ارب 84 کروڑ روپے ملیں گے

’’صدی کی طلاق‘‘:خاتون کو 178 ارب 84 کروڑ روپے ملیں گے

جنوبی کوریا کی اے آئی چپ بنانے والی کمپنی کے چیئرمین چی تائے وون رقم اداکرینگے شادی 1988ء میں ہوئی ،15سال سے علیحدگی ، 2017 میں طلاق درخواست دائر

سیئول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کی عدالت نے اے آئی چپ بنانے والی عالمی کمپنی ایس کے گروپ کے ارب پتی چیئرمین چی تائے وون کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ رو سو ینگ کو طلاق سیٹلمنٹ کی مد میں( 644 ملین ڈالر) 178 ارب 84 کروڑ پاکستانی روپے ادا کریں۔ 2024ء میں ہائیکورٹ نے چیئرمین چی کو 940 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر مقامی میڈیا نے اسے ’’صدی کی طلاق‘‘ کا نام دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ہائیکورٹ نے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ادا کی جانے والی رقم کو کم کر دیا ۔ جوڑے کی شادی 1988ء میں ہوئی تھی ، خاتون کے والد جنوبی کوریا کے سابق صدر تھے ۔ دونوں 15 سال سے الگ رہ رہے تھے اور 2017ء میں طلاق کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...