جرمنی میں نجی طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

جرمنی میں نجی طیارہ گھر پر  گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

برلن(اے ایف پی)جرمنی کے شمال مغربی علاقے میں ایک چھوٹا نجی طیارہ رہائشی مکان کی چھت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گینڈرکیزی کے رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں طیارہ ایک گھر کی ڈھلوان نما چھت سے جا ٹکرایا۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 65 اور 77 سال تھیں ۔حکام نے طیارے کا ملبہ ہٹا کر مکینوں کو گھروں میں واپس جانے کی اجازت دیدی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...