یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا:ایران کی دھمکی
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے یوکرین کو دھمکی دی ہے کہ بحیرہ کیسپین پر جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا۔ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر علی نیکزاد نے اعلان کیا کہ یوکرین کے غیرذمہ درانہ اقدام کو جواب دئیے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سرحدی خودمختاری کے دفاع کے اپنے قانونی حق کو بدستور برقرار رکھے گا اور کسی بھی مقام سے ایران کی سرزمین پر حملہ ہوگا اس سے فوجی ہدف کے لیے جائز تصور کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی افواج نے روسی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا ہے اور بحیرہ کیسپین میں ایران کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments