چین میں طاقتور طوفان’ نول‘ داخل، 3لاکھ 40ہزار افراد کا انخلا

 چین میں طاقتور طوفان’ نول‘ داخل، 3لاکھ 40ہزار افراد کا انخلا

صوبہ گانسو میں شدید بارش ، 10 افراد ہلاک ، 23 زخمی،سیلاب کا خطرہ برقرار ہانگ کانگ میں 350 سے زائد پروازیں منسوخ، درخت گرنے سے 9 افراد زخمی

بیجنگ(اے ایف پی)چین میں رواں سال کے طاقتور طوفان نول نے اتوار کی صبح صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحلی علاقے میں تباہی مچاتے ہوئے لینڈ فال کیا۔ طوفان کے باعث حکام نے 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، جبکہ کام اور ریل   سروسز معطل رہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق طوفان کی رفتار 162 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جس سے سڑکوں پر ملبہ بکھر گیا اور کئی چھوٹے ڈھانچے متاثر ہوئے ۔چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں شدید بارش کے باعث سیلابی ریلے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے ۔ ڈنگشی شہر کے ویی یوان کاؤنٹی میں واقع شوانگ شیمین سیاحتی مقام پر کئی کیمپ سیلاب میں پھنس گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے 174 افراد کو بحفاظت نکال لیا ۔ ادھر طوفان \"نول\" کے باعث جنوبی چین کے مختلف علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ برقرار ہے ، جبکہ گانسو میں بھی شدید بارشوں پر موسمی الرٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ہانگ کانگ میں 350 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ درخت گرنے کے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے اور 9 افراد زخمی ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...