مغربی کنارا:اسرائیلی آبادکاروں نے 2مساجد کو آگ لگا دی

مغربی کنارا:اسرائیلی آبادکاروں  نے 2مساجد کو آگ لگا دی

قصرہ،تل ابیب (اے ایف پی)فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے اتوار کی رات دو مساجد کو آگ لگا دی،نابلس شہر کے جنوب میں واقع قصبے قصرہ کے میئر عبدالعظیم وادی نے بتایا کہ آبادکاروں نے قصبے کے جنوبی حصے میں زیر تعمیر ایک مسجد کو نذر آتش کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے لکھے ، جن میں لفظ "بدلہ"بھی شامل تھا۔فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے طولکرم کے قریب واقع گاؤں کور میں ایک اور مسجد کو بھی آگ لگا دی اور دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھے ۔ادھر اسرائیلی کابینہ نے ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کے تحت غزہ میں کثیرالملکی سکیورٹی فورس کی تعیناتی کے قانونی فریم ورک کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی حکام کے مطابق فورس میں یوگنڈا اور مراکش سمیت دوست ممالک کے تقریباً 200 اہلکار شامل ہوں گے ، جو اسرائیلی کنٹرول سے باہر علاقوں میں خدمات انجام دیں گے ۔ ہر دستے کی غزہ میں آمد اسرائیل کی الگ منظوری سے مشروط ہوگی۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...