روس نے شمالی کوریا سے مزید 30 ہزار فوجی اور میزائل لانچر طلب کئے ہیں:یوکرین کا دعویٰ
کیف (اے ایف پی)یوکرینی صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے شمالی کوریا سے مزید 30 ہزار فوجی اور میزائل لانچر طلب کیے ہیں۔
انہوں نے کہا پیانگ یانگ روس کو بیلسٹک میزائلوں کے مزید لانچر بھی فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے ، جو صرف یوکرین نہیں بلکہ ایشیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی خطرہ ہے ۔دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں حملوں کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ہے ،اتوار کو دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملوں میں مزید 7افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments