12 اگست کو غروب ہوتے سورج کو گرہن لگے گا،یہ نایاب نظارہ چند ممالک میں ہی دیکھا جائیگا ، ناسا

12 اگست کو غروب ہوتے سورج  کو گرہن لگے گا،یہ نایاب نظارہ چند  ممالک میں ہی دیکھا جائیگا ، ناسا

واشنگٹن (آئی این پی،این این آئی )امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ 12 اگست کو مکمل سورج گرہن کا نظارہ ہوگا مگر بہت کم ممالک کے افراد ہی اسے دیکھ سکیں گے ،گرین لینڈ، آئس لینڈ، سپین کے شمال اور پرتگال کے ایک کونے کے رہنے والے ہی مکمل سورج گرہن کا نظارہ کرسکیں گے ،

سپین میں سورج گرہن کا نظارہ سورج غروب ہونے کے وقت ہوگا ،یورپ اور افریقہ کے دیگر ممالک میں بھی جزوی سورج گرہن کو دیکھا جاسکے گا، سورج غروب ہونے کے وقت گرہن کئی برسوں بعد ہی دیکھنے میں آتا ہے ،ماہرین نے کہا کہ سورج غروب ہونے یا طلوع ہونے کے دوران گرہن کا نظارہ انتہائی نایاب سمجھا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ 12 اگست کا سورج گرہن فلکیات کے شوقین افراد اور سائنس دانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے ،سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 34 منٹ پر ہوگا،مکمل سورج گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ اختتام رات 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...