صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش

 صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی سیاست سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ چوتھی بار بھی امریکا کے صدارتی انتخاب میں حصہ لیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ شاید ان کا یہ بیان بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہو، لیکن وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ چوتھی بار بھی صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اپنی دوسری مدتِ صدارت کا تقریباً نصف حصہ مکمل کر چکے ہیں۔امریکی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص دو مرتبہ سے زیادہ امریکا کا صدر منتخب نہیں ہو سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...