جین تھراپی تجربے کے دوران 6 سالہ بچی کی ہلاکت کی تحقیقات شروع

جین تھراپی تجربے کے دوران 6  سالہ بچی کی ہلاکت کی تحقیقات شروع

بیجنگ (اے ایف پی) چین کی ایک یونیورسٹی نے جین تھراپی کے ایک تجربے کے دوران 6 سالہ بچی کی ہلاکت کی اطلاعات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شنگھائی جیاو تونگ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے مطابق واقعے کی مکمل چھان بین کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل  دے دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق "میئی" نامی بچی گزشتہ سال دماغی علاج کے لیے جین تھراپی تجربے کے تقریباً ایک ہفتے بعد انتقال کر گئی تھی۔ تجربے میں جینیاتی بیماری کو درست کرنے کے لیے اربوں وائرس استعمال کیے گئے تھے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...