آئرلینڈ میں دھماکا خیز مواد برآمد،2ملزم گرفتار

آئرلینڈ میں دھماکا خیز  مواد برآمد،2ملزم گرفتار

لندن (اے ایف پی)پولیس نے شمالی آئرلینڈ کی سرحد کے قریب گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے بعد 40سالہ شخص کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والی 25 سالہ قانون کی طالبہ کو بھی دھماکا خیز مواد رکھنے کے  مقدمے کا سامنا ہے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ گاڑی سے ایک بیگ ملا جس میں دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر موجود تھا۔ حکام نے واقعے کو انتہائی اہم قرار دیا ہے ۔ شمالی آئرلینڈ میں ماضی کے پرتشدد تنازع کے خاتمے کیلئے 1998 میں گڈ فرائیڈے معاہدہ ہوا تھا، تاہم بعض منحرف گروہ اب بھی سرگرم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...