سازشی نظریات پھیلانے والی لورا لومر کا دورہ یوکرین،روس پر تنقید
کیف، یوکرین (اے پی)امریکی صدر ٹرمپ کی قریبی اتحادی اور سازشی نظریات پھیلانے کے حوالے سے معروف لورا لومر نے یوکرین کا دورہ کرنے کے بعد اپنے موقف میں بڑی تبدیلی کا اعتراف کیا ہے ۔
لومر نے کہا وہ ماضی میں یوکرین کے بارے میں بعض غلط معلومات پر یقین کر بیٹھی تھیں، تاہم اب روسی حملوں سے ہونے والی تباہی دیکھنے کے بعد وہ امریکی قدامت پسند حلقوں کو ماسکو کے پروپیگنڈے سے محتاط رہنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ کیف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کسی پوڈکاسٹر کی رائے پر انحصار کرنے کے بجائے حقائق کا خود جائزہ لینا چاہیے ۔ انٹرویو کے دوران روسی میزائل حملے کے باعث انہیں ہوٹل سے نکل کر زیر زمین بم شیلٹر میں گفتگو مکمل کرنا پڑی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments