فرانسیسی ڈی ڈے ساحل عالمی ورثہ قرار

فرانسیسی ڈی ڈے  ساحل عالمی ورثہ قرار

پیرس (اے ایف پی)فرانس کے علاقے نارمنڈی میں واقع تاریخی ڈی ڈے لینڈنگ ساحلوں کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا۔ 80 کلومیٹر سے زائد ساحلی پٹی پر مشتمل یہ مقامات 6 جون 1944 کو اتحادی افواج کی تاریخی لینڈنگ کا مرکز تھے ،

جس نے نازی جرمنی کے خلاف جنگ کا رخ  موڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔ عالمی ورثہ کی فہرست میں یوٹاہ، اوماہا، گولڈ، جونو اور سوورڈ ساحل شامل ہیں۔ نارمنڈی کے صدر ایروے موراں نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان تاریخی مقامات کے تحفظ اور آئندہ نسلوں تک ان کی اہمیت پہنچانے کی ذمہ داری بھی بڑھاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...