غیر ملکی مزدوروں کی واپسی سے جنوبی افریقا میں افرادی قوت کا بحران

غیر ملکی مزدوروں کی واپسی سے جنوبی  افریقا میں افرادی قوت کا بحران

ڈربن(اے ایف پی)جنوبی افریقہ میں غیر ملکی مزدوروں کی بڑی تعداد کے اچانک انخلا کے باعث زراعت، صنعت اور گھریلو شعبوں میں افرادی قوت کا بحران پیدا ہوگیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق تارکین وطن مخالف مظاہروں اور سخت امیگریشن کارروائیوں کے بعد چند ہفتوں میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔ زرعی علاقوں میں پھلوں اور انگوروں کی کٹائی متاثر ہونے لگی ہے ۔ ایک کسان کے مطابق گنے کی کٹائی کرنے والی 80 فیصد افرادی قوت اچانک ختم ہوگئی، جس سے پیداوار اور سپلائی متاثر ہو رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...