روس کے بلند ترین پہاڑ پر لاپتا 5 بوسنیائی کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد
ماسکو(اے ایف پی)روس کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایلبروس پر لاپتا غیرملکی کوہ پیماؤں میں سے 5افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، ہلاک افراد کا تعلق بوسنیا سے ہے ۔
روسی حکام کے مطابق سات رکنی گروپ 24 جولائی کو پہاڑ سر کرنے نکلا تھا، تاہم خراب موسم کے باعث راستہ بھٹک گیا۔ ایک کوہ پیما نے نیچے آ کر امدادی اداروں کو اطلاع دی کہ 5ہزار100میٹر کی بلندی پر دو ساتھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ بعد ازاں امدادی ٹیموں نے ایک زندہ کوہ پیما کو بچا لیا جبکہ مزید تین افراد کی لاشیں بھی برآمد کر لیں۔ بوسنیا کے وزیر خارجہ نے واقعے کو بڑا سانحہ قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments