بھارت:امتحانی نظام میں اصلاحات اعلیٰ سطح خصوصی ٹاسک فورس قائم

بھارت:امتحانی نظام میں اصلاحات  اعلیٰ سطح خصوصی ٹاسک فورس قائم

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی وزیراعظم مودی نے امتحانی نظام میں اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطح کی خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان وفاقی وزیر تعلیم کے استعفے اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف ملک گیر طلبہ احتجاج کے بعد سامنے آیا۔ مودی کے  مطابق ٹاسک فورس کی سربراہی انفوسس کے شریک بانی نندن نیلیکنی کریں گے ، جو امتحانی نظام کو شفاف، قابلِ اعتماد اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کے لیے سفارشات مرتب کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آئندہ امتحانات کی ساکھ بحال کرنے اور نوجوانوں کے اعتماد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...