بھارت :طلبہ پر کلاشنکوف تاننے پر پولیس اہلکار معطل
سیوان (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کے ضلع سیوان میں طلبا کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی جانب سے مظاہرین پر کلاشنکوف تاننے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے ۔۔۔
بہار پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے کانسٹیبل ابھیشیک پٹیل کو معطل کر دیا ۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار نے اسلحے کا غلط استعمال کیا ، اس اقدام کو کسی صورت درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تین مظاہرین میں سے ایک کو گولی لگی، تاہم کسی کو اے کے 47سے فائر نہیں لگا۔ واقعے پر اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس سٹیٹ قائم کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments