بھارت :ماؤ نواز تحریک کا اہم رہنما مسر بسرا گرفتار

بھارت :ماؤ نواز تحریک کا  اہم رہنما مسر بسرا گرفتار

پٹنہ(اے ایف پی)بھارتی سکیورٹی فورسز نے ماؤ نواز باغی تحریک کے اہم رہنماؤں میں شامل مسر بسرا کو گرفتار کر لیا ۔۔۔

حکام کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) کی مرکزی کمیٹی کے رکن بسرا کو ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد کے جنگلاتی علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے گرفتاری پر ایک کروڑ بھارتی روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔ بھارت نے رواں سال مارچ میں ماؤ نواز تحریک کیخلاف کامیابی کا اعلان کیا تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...