امریکی پابندیاں ،چین کاامتیازی اقدامات ختم کرنیکا مطالبہ

امریکی پابندیاں ،چین کاامتیازی اقدامات ختم کرنیکا مطالبہ

واشنگٹن کی پالیسیاں عالمی تجارت ،اقتصادی تعاون کیلئے نقصان دہ:چین

بیجنگ(این این آئی)چین نے امریکی وفاقی مواصلاتی کمیشن (ایف سی سی) کی جانب سے غیر ملکی ساختہ پاور اِنورٹرز اور جدید روبوٹک آلات پر نئی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے انہیں چینی کمپنیوں کیخلاف امتیازی اقدام قرار دیا ہے ۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ ایف سی سی مسلسل پابندیاں بڑھا کر چین کے جائز تجارتی مفادات، دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور عالمی سپلائی چین کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ اقدامات فوری طور پر واپس لے اور ایسی پالیسیوں سے گریز کرے جو عالمی تجارت اور اقتصادی تعاون کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...