ملائشیا :روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی روکنے کا مطالبہ

ملائشیا :روہنگیا مہاجرین کی  میانمار واپسی روکنے کا مطالبہ

کوالالمپور(اے ایف پی)ملائشیا کی مرکزی روہنگیا حقوق تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 5 ہزار پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے کا منصوبہ روکا جائے کیونکہ ان کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

یہ مطالبہ وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں میانمار کی جانب سے روہنگیا افراد کو واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی گئی تھی۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ واپسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی کیونکہ میانمار میں روہنگیا برادری کو بدستور خطرات لاحق ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...