الجزائر میں بس کھائی میں گرنے سے 25افراد ہلاک، درجنوں زخمی
الجزائر سٹی (ویب ڈیسک)شمالی افریقی ملک الجزائر میں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر بس حادثہ جمعہ کی صبح الجزائر کے صوبہ بومرداس میں پیش آیا، جہاں بس ہائی وے پر مڑتے ہوئے سڑک کنارے کھائی میں جاگری۔رپورٹ کے مطابق بس کھائی میں گرنے سے 44 افراد زخمی بھی ہوئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments