تاریخی خشک سالی ، ڈینیوب دریا سکڑ گیا، سربیا میں بجلی بحران ،ہنگری کا واحد ایٹمی بجلی گھر 44 سال بعد بند
بلغراد،وارسا(اے ایف پی)سربیا میں شدید خشک سالی کے باعث دریائے ڈینیوب تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا،
جس سے پن بجلی کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ سربیا کی وزیرِ توانائی کے مطابق ملک کے دو بڑے پن بجلی گھرصرف 20 اور 30 فیصد پر کام کر رہے ہیں۔ یہ منصوبے ملک کی تقریباً 18 فیصد بجلی فراہم کرتے ہیں۔ دوسری جانب ہنگری نے دریائے ڈینیوب میں ریکارڈ کم پانی کی سطح کے باعث ملک کا واحد ایٹمی بجلی گھر عارضی طور پر بند کر دیا ہے ۔ وزیراعظم پیٹر میگیار کے مطابق پاکس نیوکلیئر پاور پلانٹ 44 سال میں پہلی بار مکمل طور پر بند کیا گیا۔ پاکس پلانٹ عام حالات میں ملک کی تقریباً ایک تہائی بجلی فراہم کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments