اے آئی دوڑ، میموری چِپ بحران سے ٹیکنالوجی مصنوعات مہنگی
ہانگ کانگ (اے ایف پی)مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی طلب نے عالمی میموری چِپ بحران کو جنم دے دیا، لیپ ٹاپ، سمارٹ فونز اور دیگر ٹیکنالوجی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
ہانگ کانگ کی کمپیوٹر مارکیٹوں میں دکاندار صارفین کو بحران کی وجوہات سمجھانے کیلئے اخباری تراشے بھی آویزاں کر رہے ہیں۔ چِپ ساز کمپنیاں زیادہ منافع بخش ہائی بینڈوڈتھ میموری کی تیاری پر توجہ دے رہی ہیں، جو اے آئی نظام چلانے کیلئے ضروری ہے ۔ ماہرین کے مطابق میموری چِپس کی قلت 2027 تک مزید بڑھ سکتی ہے اور 2028 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments