اٹلی:کچرے سے 10 لاکھ یورو کا لاٹری ٹکٹ برآمد

اٹلی:کچرے سے 10 لاکھ  یورو کا لاٹری ٹکٹ برآمد

روم(اے ایف پی)اٹلی میں صفائی عملے نے خاتون کا 10 لاکھ یورو مالیت کا لاٹری ٹکٹ کچرے سے تلاش کر لیا۔۔۔

 خاتون نے انعامی ٹکٹ غلطی سے کچرے میں پھینک دیا تھا  اور بعد میں انعام جیتنے کا علم ہونے پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مدد طلب کی۔ عملے نے کچرا بردار گاڑی کی نشاندہی کرکے ایک روز سے زائد تلاش کے بعد ٹکٹ بحفاظت برآمد کر لیا۔ کمپنی کے مطابق خاتون نے تلاش پر آنے والے اضافی اخراجات ادا کرنے کا تحریری وعدہ بھی کیا، جبکہ ٹکٹ ملنے کی خبر سن کر وہ جذباتی ہو کر آبدیدہ ہوگئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...