بحیرہ اسود :ڈرون حملہ، 2ترک جہازوں میں عملے کے کئی افراد زخمی
انقرہ(اے ایف پی)ترک حکام نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود میں دو ترک بحری جہازوں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔۔
، جس کے نتیجے میں عملے کے کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق دونوں جہاز روسی بندرگاہ نووروسیسک سے روانگی کے بعد حملے کی زد میں آئے ۔ وزارت نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور زخمی افراد کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ حکام نے حملے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments