امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے سابق وکیل ٹوڈ بلانچ کی اٹارنی جنرل تعیناتی منظور کرلی

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ  کے سابق وکیل ٹوڈ بلانچ کی  اٹارنی جنرل تعیناتی منظور کرلی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے سابق ذاتی وکیل ٹوڈ بلانچ کی اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ری پبلکن ارکان کی اکثریت والی سینیٹ میں بلانچ کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 49 ووٹ آئے ۔ دو ری پبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر مخالفت کی۔ بلانچ اس سے قبل قائم مقام اٹارنی جنرل کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ ڈیموکریٹس نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ محکمہ انصاف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بلانچ نے ٹرمپ کے کئی فوجداری مقدمات میں نجی وکیل کی حیثیت سے نمائندگی کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...