نیپال :تبت پر عالمی کانفرنس آن لائن منتقل، منتظمین کا اظہار تشویش

نیپال :تبت پر عالمی کانفرنس آن لائن منتقل، منتظمین کا اظہار تشویش

کٹھمنڈو(اے ایف پی)نیپال میں رواں ماہ ہونے والی تبت پر بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کو آن لائن منتقل کردیا گیا، منتظمین نے اقدام کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

 انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار تبتی سٹڈیز کی کانفرنس 23 سے 29 اگست تک کٹھمنڈو یونیورسٹی میں  ہونا تھی، جس  میں دنیا بھر سے ماہرین تبت کی تاریخ، ثقافت، مذہب اور معاشرے پر تبادلہ خیال کرتے ۔ کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی درخواست پر یونیورسٹی نے میزبانی سے دستبرداری اختیار کی۔ تاہم نیپالی حکومت نے کسی قسم کی ہدایت دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس منتظمین نے خود اسے آن لائن منتقل کیا۔یاد رہے نیپال چین کے پڑوس میں واقع ہے ، تبت کا معاملہ بیجنگ کیلئے انتہائی حساس سمجھا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...