انڈونیشیا: 1اعشاریہ3 ٹن کیٹامین برآمد

انڈونیشیا: 1اعشاریہ3  ٹن کیٹامین برآمد

بتام (اے ایف پی)انڈونیشیا نے غیر ملکی پرچم بردار بحری جہاز سے 1اعشاریہ3ٹن کیٹامین برآمد کرلی، جس کی مالیت 11 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے ۔

جہاز تھائی لینڈ سے انڈونیشیا کی جانب آ رہا تھا ،کئی ماہ کی نگرانی کے بعد اسے روکا گیا۔ تلاشی  کے دوران جہاز سے 65 بوریاں برآمد ہوئیں، جن میں کیٹامین موجود تھی۔ جہاز تنزانیہ کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا۔ کارروائی میں میانمار کے 7 اور تائیوان کے ایک شہری سمیت 8 رکنی عملے کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...