کولمبیا زلزلہ، ہلاکتیں 240 ہوگئیں، 1300 سے زائد زخمی

کولمبیا زلزلہ، ہلاکتیں 240  ہوگئیں، 1300 سے زائد زخمی

پیریرا (اے ایف پی) کولمبیا کے مغربی علاقے میں پیر کو آنے والے 7اعشاریہ4 شدت کے شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 240 ہوگئی جبکہ 1300 سے زائد افراد زخمی ہیں۔۔۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ ایک صدی میں ملک کا شدید ترین زلزلہ اور حالیہ برسوں کی مہلک ترین قدرتی آفات میں سے ایک ہے ۔ زلزلے سے پیریرا سمیت کئی شہروں میں 100 سے زائد گھر اور دفتری عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی تقریباً معطل ہے جبکہ شہری مزید جھٹکوں کے خوف سے سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...