طیب اردوان کو دفاعی معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کی امید
استنبول(اے ایف پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکیہ ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ہفتے طے پانے والے دفاعی معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کی امید ظاہر کردی۔۔۔
سعودی اخبار کو انٹرویو میں اردوان نے کہا کہ معاہدے کا دائرہ صرف تین ممالک تک محدود نہیں، مناسب حالات پیدا ہونے پر خطے کے تمام ممالک اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان بھی مصر کی آئندہ مرحلے میں شمولیت کی توقع ظاہر کرچکے ہیں۔ اردوان کے مطابق علاقائی مسائل کا حل خطے کے ممالک کو خود تلاش کرنا چاہیے ، معاہدہ دفاعی تعاون اور مشترکہ دفاعی صنعت کے منصوبوں کو فروغ دے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments