لبنان :ہزاروں قیدیوں کیلئے عام معافی کا قانون منظور

لبنان :ہزاروں قیدیوں کیلئے  عام معافی کا قانون منظور

بیروت(اے ایف پی)لبنان کی پارلیمنٹ نے عام معافی کا جامع قانون منظور کرلیا، جس سے ہزاروں قیدیوں اور مطلوب افراد کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے ۔۔۔

یہ 1991 کے بعد اس نوعیت کا پہلا قانون  ہے ۔ قانون کا مقصد جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی تعداد کم کرنا ہے ، جہاں بعض ملزم برسوں سے مقدمات کے منتظر ہیں۔ قانون کے تحت سزائے موت اور عمر قید پانے والوں کی سزا 17 سال قید تک محدود کردی گئی ہے ۔ بارہ سال سے زائد عرصے سے بغیر فرد جرم قید افراد کی رہائی کی بھی منظوری دی گئی۔ 2025 کی رپورٹ کے مطابق لبنانی جیلوں میں گنجائش سے 300 فیصد زائد قیدی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...