بوئنگ حادثہ، یو این ملازم کے خاندان کو 2کروڑ90لاکھ ڈالرہرجانہ ادا کرنیکا حکم

بوئنگ حادثہ، یو این ملازم کے  خاندان کو 2کروڑ90لاکھ  ڈالرہرجانہ ادا کرنیکا حکم

شکاگو (اے ایف پی)عدالت نے 2019ئمیں بوئنگ 737 میکس طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے ملازم کے خاندان کو 2کروڑ90لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

 شکاگو کی عدالت کے ترجمان کے مطابق آئرلینڈ میں پیدا ہونے والے مائیکل مک ریان ایتھوپین ایئرلائنز کے حادثے میں ہلاک 157 افراد میں شامل تھے ۔ ریان اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام میں انجینئر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ سول مقدمہ ان کی بیوہ ناؤس نی کونولی نے دائر کیا تھا۔ طیارہ 2019 میں ایتھوپیا میں گر کر تباہ ہوا تھا، حادثے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...