افغانستان میں سوویت دور کا 500 کلو وزنی بم برآمد

افغانستان میں سوویت دور  کا 500 کلو وزنی بم برآمد

غزنی(اے ایف پی)افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں ایک گھر کے باغ سے سوویت دور کا 500 کلو وزنی بم برآمد کر کے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس ترجمان خالد سرحدی کے مطابق سری گاؤں کے ایک رہائشی نے گھر کے صحن میں مشتبہ چیز دیکھ کر حکام کو اطلاع دی ، سکیورٹی فورسز اور ڈینش ریفیوجی کونسل کی مائن کلیئرنس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے بم کو پہاڑی علاقے میں منتقل کر کے دھماکے سے تلف کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...