بھارت:پنجاب کے سابق نائب وزیراعلیٰ سکھبیر بادل پر خنجر سے قاتلانہ حملہ
ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناندیڑ میں شرومنی اکالی دل کے سربراہ اور پنجاب کے سابق نائب وزیرِاعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل پر گوردوارے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوردوارہ ماتا صاحب دیوا جی میں مذہبی رسومات کے بعد سیڑھیوں سے اترتے ہوئے ایک سیوادار نے مبینہ طور پر خنجر سے ان پر حملہ کیا۔ سکیورٹی اہلکار نے بروقت مداخلت کرکے حملہ آور کو قابو کرلیا، تاہم سکھبیر بادل اور اہلکار زخمی ہوگئے ۔ بادل کے ہاتھ پر گہرا زخم آیا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت جسپال سنگھ کے نام سے کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments