کینیڈا :امریکی سفیر کی برطرفی کیلئے 1 لاکھ 16 ہزار دستخط
ٹورنٹو(اے ایف پی)کینیڈا میں متنازع امریکی سفیر پیٹ ہوکسترا کی برطرفی اور ملک سے بے دخلی کے مطالبے کی آن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کردئیے ۔
کینیڈین پارلیمنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی پٹیشن میں سفیر پر ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی دھمکیوں کو معمول پر لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ پٹیشن پر دستخط 18 نومبر تک جاری رہیں گے ، جس کے بعد اسے گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ الزبتھ مے ایوان نمائندگان میں پیش کریں گی۔ پیٹ ہوکسترا اپریل 2025 میں اوٹاوا میں سفیر مقرر ہوئے تھے وہ ٹرمپ کی پالیسیوں کے بھرپور دفاع کے باعث متعدد تنازعات کا شکار رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments