مصر کا ترکیہ، سعودیہ ، پاکستان دفاعی معاہدہ میں شمولیت کا عندیہ

مصر کا ترکیہ، سعودیہ ، پاکستان دفاعی معاہدہ میں شمولیت کا عندیہ

قاہرہ (دنیا نیوز) مصر نے ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ترک ہم منصب حاقان فیدان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصر علاقائی دفاعی معاہدے میں شمولیت کے امکانات اور اس کی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے ۔ خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر علاقائی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ، مصر علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے ہونے والی کوششوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے ، مصر ترکیہ کا فطری شراکت دار ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد باضابطہ طور پر بھی اس شراکت داری کا حصہ بنے گا۔ ترکیہ ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو زیادہ ادارہ جاتی اور پائیدار بنانا مقصد ہے تاکہ خطے میں امن و سلامتی کیلئے مشترکہ اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...