دوران سماعت کاکروچ تبصرے کو غلط انداز میں نقل کیا گیا:بھارتی چیف جسٹس

دوران سماعت کاکروچ تبصرے کو غلط انداز  میں نقل کیا گیا:بھارتی چیف جسٹس

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت نے کاکروچ سے متعلق اپنے تبصرے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے د وران ان کے تبصرے کو غلط انداز میں نقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کاکروچ تنازع پر بدنیتی کا الزام لگایا اور کہا کہ نوجوانوں میں میرے تبصرے سے متعلق غلط فہمی پھیلائی گئی ۔بھارتی چیف جسٹس نے کہا میں نے جوبات کہی تھی، اسے غلط انداز سے پیش اور ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر عدالتوں کے مختصر ویڈیو کلپس بغیر پس منظر کے وائرل کیے جانے پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ میڈیا اور تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ آئینی حقوق کے ساتھ اپنی ذمے داریوں اور فرائض کا بھی احساس کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...