مراکش :سپین جانے کی کوشش 111 تارکین وطن گرفتار
رباط (رائٹرز)مراکش نے سپین کے شمالی افریقی علاقے سیوٹا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 111 افراد کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد میں 109 کا تعلق افریقی ممالک جبکہ دو مراکشی شہری ہیں۔ مراکشی فورسز نے سیوٹا کے قریب فنیدق میں تارکین وطن کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس بھی استعمال کی۔ سپین نے بھی سرحد پر 500 سے زائد اضافی پولیس اہلکار تعینات کردئیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments