فرانس:فضائی میزبان عملے کی ہڑتال ،ایزی جیٹ کی 100 پروازیں منسوخ

فرانس:فضائی میزبان  عملے کی ہڑتال ،ایزی جیٹ  کی 100 پروازیں منسوخ

پیرس (اے ایف پی)برطانوی ایئرلائن ایزی جیٹ نے فضائی میزبان عملے کی ہڑتال کے باعث فرانس کے ہوائی اڈوں سے ہفتہ اور اتوار کو تقریباً 100 پروازیں منسوخ کردیں۔

 یونینز کے مطابق فرانس میں کمپنی کے 900 میں سے نصف کے قریب کیبن کریو ہڑتال میں شریک ہوں گے ، جس سے پیرس، نیس، بورڈو اور لیون کے ہوائی اڈوں سے نصف پروازیں متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ ملازمین نے بار بار ڈیوٹی کے اوقات اور مقامات تبدیل کیے جانے پر احتجاج کیا ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی اوقات اور مقامات میں بار بار تبدیلیوں سے معمولات زندگی اور بچوں کی دیکھ بھال شدید متاثر ہوتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...