محمد الفائد کیس، جنسی زیادتی متاثرین کے ای میل پتے افشا لندن پولیس کی معذرت

محمد الفائد کیس، جنسی زیادتی  متاثرین کے ای میل پتے افشا  لندن پولیس کی معذرت

لندن (اے ایف پی)لندن پولیس نے مرحوم ہیرڈز مالک محمد الفائد پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کرنے والی خواتین کے ای میل پتے دیگر افراد کو ظاہر ہونے پر معذرت کرلی۔

 پولیس نے منگل کو متاثرین کو ماہانہ پیش رفت کی ای میل بھیجی، تاہم غلطی سے وصول کنندگان کے ای میل ایڈریس چھپائے نہیں گئے ، جس کے باعث فہرست میں شامل دیگر افراد انہیں دیکھ سکتے تھے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس غلطی سے تقریباً 140 خواتین متاثر ہوئیں،واضح رہے الفائد کے خلاف جنسی حملے ، زیادتی، جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ کے 157 الزامات پولیس کو رپورٹ ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...