شام:جنگی جرائم، بشار کے کزن وسیم الاسد کو سزائے موت

شام:جنگی جرائم، بشار کے کزن وسیم الاسد کو سزائے موت

مجرم کئی افراد کے قتل، تشدد ، بے رحمانہ کارروائیوں میں ملوث:عدالت شام میں اسرائیلی فضائی حملے کو امریکا نے غیرضروری کشیدگی قرار دے دیا لبنان نے سابق شامی جنرل عادل عیسیٰ کو شام کے حوالے کرنیکا فیصلہ کر لیا

دمشق،واشنگٹن،بیروت(اے ایف پی)شام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کے کزن وسیم الاسد کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنا دی۔ عدالت کے جج فخر الدین الاریان کے مطابق 46 سالہ وسیم الاسد متعدد افراد کے قتل، تشدد اور بے رحمانہ کارروائیوں میں ملوث پایا گیا۔ مجرم نے سابق حکومت کے وفادار دو مسلح گروہ تشکیل دئیے ، جنہوں نے دمشق کے قریب مہلک حملوں میں حصہ لیا۔وسیم الاسد کو گزشتہ سال لبنان، شام سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔ شام اور امریکا نے اسرائیل پر شمال مغربی شام میں ایک غیر فعال فوجی اڈے پر حملے کا الزام عائد کیا ہے ۔ امریکی نمائندہ خصوصی ٹام بارک نے ابو ظہور ایئربیس پر اسرائیلی فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں غیرضروری کشیدگی قرار دیا۔ شامی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے اڈے کے رن وے کو 8 حملوں سے نشانہ بنایا، جس سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق حملہ حالیہ دنوں میں ترک فوجی وفد کے اڈے کے دورے کے بعد کیا گیا، جو اسے دوبارہ فعال کرنے کی کوششوں کا جائزہ لینے پہنچا تھا۔ اسرائیل نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ابو ظہور ایئربیس 2012 سے غیر فعال ہے اور شامی دفاعی فورسز کے زیرحفاظت ہے ۔ادھر لبنان کی عدالت نے سابق شامی جنرل عادل عیسیٰ کو شام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...