ٹرمپ نے میل ووٹنگ کی مخالفت کے باوجود ڈاک سے ووٹ دیدیا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے میل کے ذریعے ووٹنگ کو بارہا کرپٹ قرار دینے کے باوجود فلوریڈا کے ری پبلکن پرائمری انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈال دیا۔۔۔
امریکی میڈیا کے مطابق پام بیچ کاؤنٹی کے ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ ٹرمپ نے جولائی کے آخر میں بیلٹ طلب کیا اور گزشتہ ہفتے واپس جمع کرا دیا۔ ٹرمپ طویل عرصے سے میل ووٹنگ میں دھاندلی کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے استعمال پر پابندیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی کہ صدر اس وقت واشنگٹن میں موجود ہیں، اس لیے قانون کے تحت انہیں میل ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments