غرناطہ میں زلزلہ الحمرا سیاحوں کیلئے بند

 غرناطہ میں زلزلہ   الحمرا سیاحوں کیلئے بند

میڈرڈ (مانیٹرنگ سیل )سپین کے جنوبی تاریخی شہر غرناطہ اور اسکے گردونواح میں منگل کی صبح 4.8 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔

جس سے 3 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ غرناطہ کا عالمی شہرت یافتہ تاریخی محل اور یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ "الحمرا"زلزلے کے بعد دوپہر کے وقت سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا تاکہ ٹیمیں عمارت کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کا جائزہ لے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...